کیرالہ میں سنیچر کی صبح قومی شاہراہ ارمیلور پر ایک سڑک حادثے میں ایک کورونا سے متاثرہ خاتون کی موت ہوگئی۔ کورونا سے متاثرہ خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے کولم سے ارناکولم ہسپتال لے جایا جا رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ 65 سالہ کورونا سے متاثرہ شیلا پی پلائی کولم تھرومل پورم کی رہائشی ہے، سڑک حادثے میں ان کی موت ہوگئی اور ان کا بیٹا ڈاکٹر منجوناتھ اور اس کی بیوی دیویکا اور ایمبولینس ڈرائیور سنتوش زخمی ہوگئے۔