آندھراپردیش کے اننتا پورم ضلع کے ہندو پور میں رہنے والے ایک مسلم جوڑے نے اپنے گردے فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انھوں نے ضلع مجسٹریٹ سے درخواست کی ہے کہ انھیں اپنے گردے بیچنے دیں اور اس کے عوض انھیں رقم فراہم کریں تاکہ وہ اپنی بیٹی کی کالج فیس ادا کرسکیں۔
ان کی لڑکی فلپائنز میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہی ہے جس کی فیس انھیں ادا کرنا ہے۔
ہندو پور سے تعلق رکھنے والےمقبول جان کی بیٹی کا نام روبیہ ہے ۔ لڑکی کے ساتھ ان کے اہل خانہ کو یہ امید تھی کہ انہیں غیر ملکی تعلیم کے لیے وظیفے کے تحت حکومت کی طرف سے مدد ملے گی۔ مگر یہ مدد انھیں نہیں ملی۔ چونکہ حکومت اس اسکیم پر عمل درآمد نہیں کررہی ہے۔ دوسری طرف کنبے کی حالت انتہائی خراب ہے کہ وہ فیس اور دیگر واجبات ادا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے اپنا مکان بیچ کر فیس ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ مگر چند قانونی پابندیوں کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔