نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے اشتعال انگیز تقریر پر دہلی پولیس سے ایکشن ٹیکن رپورٹ طلب کی ہے Court Seeks Report on Suresh Chavhanke's Hate Speech۔
عدالت کے اس موقف کی وجہ سے سریش چوہانکے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اب اس معاملے میں ساکیت کورٹ Saket Court کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 15 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے نفرت انگیز تقاریر Hate Speech کے کیسز منظر عام پر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملے میں، دہلی کی ایک عدالت نے سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے اور مذہب کی بنیاد پر مختلف برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں دہلی پولیس سے کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔
عدالت کے اس موقف کی وجہ سے سریش چوہانکے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اب اس معاملے میں ساکیت کورٹ کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ جیتیندر پرتاپ سنگھ نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 15 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
دراصل سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 156(3) کے تحت نفرت انگیز تقریر کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وکیل تارا نرولا، تمنا پنکج اور پریا وتس نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔