چاند کی طرح چمکتا سنہریٰ تاج والا حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ کا سفید گنبد۔ اجمیر درگاہ آنے والے زائرین اس گنبد کے ساتھ اپنی تصاویر موبائل میں کھینچنا کبھی نہیں بھولتے۔ اس خوبصورت گنبد کے دیدار سے عقیدت مندوں کے دلوں کو سکون حاصل ہوتا ہے لیکن جب ان کی نظر گنبد پر آرہی درار کی طرف پڑتی ہے تو دل بھی مایوس ہو جاتا ہے۔ درگاہ کے خادموں کے مطابق تاریخی گنبد پر قدیمی روایت کے مطابق صندل کا کام کیا جاتا تھا لیکن درگاہ کمیٹی کے زیر نگرانی آئل پینٹ کا کام کرایا جانے لگا۔
خواجہ معین الدین چشتی کے درگاہ کی تاریخی گنبد پر آئی درار - ای ٹی وی بھارت کی خبر
عالمی شہرت یافتہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف جہاں درگاہ کی تاریخی گنبد کے مختلف حصوں پر درار آ جانے کی وجہ سے اندرونی حصہ کمزور ہونے کا اندیشہ بنا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ درگاہ کے خادم چاہتے ہیں کہ درگاہ کمیٹی اب قدیم روایت کے مطابق گنبد پر صندل کا کام جلد سے جلد کرائے تاکہ گنبد کا وقار برقرار رکھا جا سکے اور تاریخی عمارت کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔
خواجہ معین الدین چشتی کے درگاہ کی تاریخی گنبد پر آئی درار
یہ بھی پڑھیں:
اجمیر: گریش جویال نے مع اہل و عیال خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی
درگاہ کے خادموں کے مطابق گنبد کو نقصانات سے محفوظ رکھنے کے لئے درگاہ کمیٹی اور انجمن سید زادگان کو مل کر گنبد پر تاریخی روایت کے مطابق صندل کا کام جلد سے جلد کرانا چاہیے، جس سے عقیدت مندوں کے دلوں کو قرار آئے اور اور گنبد کا وقار قائم رکھا جا سکے۔