بنیامین احمد نے 'جیونیوز' سے گفتگو میں بتایا کہ 'اسکول کی چھٹیوں کے دوران انہوں نے اتنی خطیر رقم 'ویئرڈ وہیل' (weird wheel) نامی ڈیجیٹل تصاویر پر مشتمل ویب سیریز کی تیاری اور بلاک چین اونر شپ اسٹور پر ٹوکن کی فروخت سے حاصل کی ہے۔
بنیامین احمد کے مطابق انہوں نے ویب سیریز، کوڈنگ کے ذریعے 5 ہفتوں میں تیار کی اور پھر اسے فروخت کے لیے پیش کردیا، جس کے بعد ان کا آرٹ ورک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ہونہار بچے نے 'جیو نیوز' کو بتایا کہ 'بینک اکاؤنٹ کے بغیر، اتنی زیادہ رقم بنانے والے دنیا کے کم عمر پروگرامر بننے پر نہایت پرجوش ہیں، جب کہ ان کے والد بھی سافٹ ویئر ڈیولپمینٹ انجینیئر ہیں۔