اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا کے 996 نئے کیسز درج - گجرات کی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3004 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 785378 سے تجاوز کر گئی ہے۔

گجرات میں کوروناکے996 نئےکیسزدرج
گجرات میں کوروناکے996 نئےکیسزدرج

By

Published : Jun 6, 2021, 9:09 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 996 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9921 سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3004 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد785378 سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 20087 ہے جس میں سے 382 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 19705 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 142 سورت میں 81 بڑودہ میں 132 گاندھی نگر میں 5 بھاونگر میں 12بناس کانٹھا میں 15 راجکوٹ میں49 سریندر نگر میں 3پاٹن میں4 امریلی میں 13جام نگر میں 25مہسانہ میں 15کچھ میں 15 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details