اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Parliament Winter Session سرمائی اجلاس کے دوران لوک سبھا میں 97 فیصد کام کاج ہوا، 7بل پاس کئے گئے

پارلیمانی کمیٹیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ اجلاس کے دوران اسٹینڈنگ کمیٹیوں نے 36 رپورٹیں اور 43 بیانات ایوان کے سامنے پیش کیے جن میں ایوان کے کام کاج کے سلسلے میں پارلیمانی امور سے متعلق 02 بیانات شامل ہیں۔ ایوان کی میز پر کل 1811 کاغذات پیش کئے گئے۔7 bills were passed in the Lok Sabha during the winter session

By

Published : Dec 23, 2022, 7:23 PM IST

برلا
برلا

نئی دہلی، سترہ ویں لوک سبھا کا 10 واں اجلاس 7 دسمبر 2022 کو شروع ہوا اور 23 دسمبر 2022 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بتایا کہ 17ویں لوک سبھا کے دسویں اجلاس کے دوران 13 نشستیں ہوئیں اور ایوان میں 68 گھنٹے 42 منٹ کارروائی چلی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران ایوان میں کام کاج کی شرح 97 فیصد رہی اور بہت سے اہم قانون سازی کے کام کاج ہوئے۔اورم برلا نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران 09 بل پیش کیے گئے اور 07 بل منظور کیے گئے ۔7 bills were passed in the Lok Sabha during the winter session

وقفہ سوالات کا حوالہ دیتے ہوئے اوم برلا نے کہا کہ اس سیشن کے دوران ایوان میں ستارہ والے 56 سوالات کے زبانی جوابات دیے گئے۔ جبکہ ایوان کی غیر ستارہ والے 2760 سوالات کے ایوان میں پیش کئے گئے۔ اس کے علاوہ ضابطہ 377 کے تحت عوامی اہمیت کے حامل 298 معاملات اٹھائے گئے۔ وقفہ صفر کے دوران فوری عوامی اہمیت کے 374 امور ایوان میں پیش کئے گئے۔

پارلیمانی کمیٹیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ اجلاس کے دوران اسٹینڈنگ کمیٹیوں نے 36 رپورٹیں اور 43 بیانات ایوان کے سامنے پیش کیے جن میں ایوان کے کام کاج کے سلسلے میں پارلیمانی امور سے متعلق 02 بیانات شامل ہیں۔ ایوان کی میز پر کل 1811 کاغذات پیش کئے گئے۔

اس کے علاوہ اجلاس کے دوران ضابطہ 193 کے تحت دو معاملے زیر بحث آئے۔ "ہندوستان میں کھیلوں کے فروغ کی ضرورت اور اس سلسلے میں حکومت کے اقدامات" کے موضوع پر 9 دسمبر 2022 کو بحث اختتام پذیر ہوئی اور یہ بحث 2 گھنٹے کے مختص کردہ وقت کے مقابلے میں 8 گھنٹے 6 منٹ تک جاری رہی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے بحث کا جواب دیا۔ "ہندوستان میں منشیات کے استعمال کا مسئلہ اور اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات" کے موضوع پر بحث 21 دسمبر 2022 کو وزیرداخلہ امت شاہ کے جواب کے ساتھ ختم ہوئی۔ اس موضوع پر 7 گھنٹے 13 منٹ تک بحث جاری رہی۔

پرائیویٹ بل کے بارے میں اوم برلا نے کہا کہ اجلاس کے دوران اراکین نے مختلف معاملوں پر 59 بل پیش کئے۔ اس کے علاوہ گوپال چنایا شیٹی کے ذریعہ "عوامی نمائندگی (ترمیمی) بل، 2019 (نئے سیکشن 29 اے اے کا اضافہ)" پر9 دسمبر 2022 کو بحث جاری رہی جو مکمل نہیں ہو سکی۔ اسی طرح ریڈپن نلکونڈہ گری کی جانب سے ریلوے اسٹیشنوں کی خوبصورتی اور جدید کاری کے معاملے پر پیش کردہ قرارداد پر 16 دسمبر 2022 کو بحث جاری رہی اور مکمل نہیں ہو سکی۔ 16 دسمبر، 2022 کو رتیش پانڈے نے آنگن واڑی کارکن اور آنگن واڑی اسسٹنٹ سے متعلق قرارداد پر بحث کی، جو خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کے جواب کے ساتھ ختم ہوئی۔

اوم برلانے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی صلاحیت سازی میں اضافے کی جانب ایک قدم کے طور پر مختلف اہم بلوں پر 03 بریفنگ سیشنز منعقد کیے گئے جن پر ایوان نے بحث کی۔ اس کے علاوہ، پرائڈ نے اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کے لیے G-20 پر تعارفی پروگراموں کا اہتمام کیا۔ اجلاس کے دوران زمبابوے کے پارلیمانی وفد نے بھی ایوان کادورہ کیا۔ زمبابوے کی قومی اسمبلی کے ایک پارلیمانی وفد نے زمبابوے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایڈوکیٹ جیکب موڈینڈا کی قیادت میں 8 دسمبر 2022 کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، 12 دسمبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں آرٹیفیشئل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او ) کی مصنوعات کی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا، جس کا اہتمام سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے کیا تھا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔

لوک سبھا کے اسپیکر نے یہ بھی بتایا کہ 13 دسمبر 2022 کو نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 13 دسمبر 2001 کو پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details