چینئی: تمل ناڈو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر پی پی جی شنکر کے قتل کیس میں جمعہ کو 9 لوگوں نے خودسپردگی کی ہے۔ چینئی کی ایگمور کورٹ نے خودسپردگی کرنے والے تمام نو لوگوں کو اگلی 5 تاریخ تک پوجھال جیل بھیج دیا ہے۔ یہ جانکاری پولیس افسران کی جانب سے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، بی جے پی کے ایس سی/ایس ٹی ونگ کے ریاستی خزانچی اور ولارپورم پنچایت کے صدر پی پی جی شنکر کا جمعرات کی رات چینئی کے مضافات میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق پی پی جی شنکر کے خلاف 15 مقدمات درج تھے، اسے پولیس نے گونڈا ایکٹ کے تحت دو بار حراست میں لیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شنکر جمعرات کی رات چینئی-بنگلورو ہائی وے پر اپنی کار میں کہیں جا رہے تھے۔ اسی دوران چار افراد کے گروہ نے ان کی گاڑی پر دیسی بم سے حملہ کیا۔ بم کے اچانک پھٹنے سے ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی۔ اس کے بعد شنکر اپنی جان بچانے کے لیے گاڑی سے نیچے اترے لیکن حملہ آوروں نے ان کا پیچھا کیا اور سب کے سامنے ان کا قتل کردیا جس کے بعد وہاں ہلچل مچ گئی۔ بم کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے، شنکر کو مردہ حالت میں دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی نصرت پیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چینئی کے کلپاک سرکاری ہسپتال بھیج دیا۔
PPG Shankar Murder Case بی جے پی لیڈر کے قتل معاملے میں نو افراد نے خود سپردگی کی
تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر پی پی جی شنکر کے قتل معاملے میں نو افراد نے چینئی کی ایگمور کورٹ میں خودسپردگی کی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمین کو جیل بھیج دیا ہے۔ بتا دیں کہ جمعرات کی رات کچھ لوگوں نے پی پی جی شنکر کا قتل کر دیا تھا۔
Etv Bharat
جس علاقے میں قتل ہوا وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے 5 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ دریں اثنا، پی پی جی شنکر قتل کیس میں، سنتھا کمار اور ادے کمار سمیت کل 9 افراد نے چینئی ایگمور کورٹ میں خودسپردگی کی ہے، جہاں سے سبھی کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : CAPF exam اسٹالن نے تمام زبانوں میں سی اے پی ایف کا امتحان منعقد کرنے کے مرکز کے فیصلے کی ستائش کی