قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی جانب سے جمعرات کی دیر شام جاری نوٹفکیشن کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 124 میں دیے گئے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے نو نئے ججوں کی تقرری کی ہے۔
چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والے پانچ رکنی سپریم کورٹ کولیجیم نے ان ججوں کے نام کی سفارش گزشتہ 18 اگست کو کی تھی۔ کولیجیم نے 17 اگست کو منعقدہ میٹنگ میں سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کے لئے ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹس، چار ججوں اور ایک سینئر ایڈوکیٹ کے نام کی سفارش کی تھی۔