ریاست مہاراشٹر میں آنے والے غیر ممالک سے 9 مسافروں کی کورونا رپورٹ مثبت Corona Report Of 9 Passengers positive آنے کے بعد مہاراشٹر حکومت الرٹ ہوگئی ہے، تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والے رہنمایانہ خطوط کے بعد ریاستی حکومت نے بھی اپنے ترمیم کردہ رہنمایانہ ہدایات کو جاری کر دیا ہے۔
اس کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں آنے والے مسافروں کے لیے پرانے رہنمایانہ خطوط میں تبدیلی کی ہے۔ یہاں تک کہ اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے بھی مسافروں کو مکمل کورونا ویکسینیشن کروانا ضروری Coronavirus Vaccination Is Must ہے۔تمام مسافروں کو بورڈنگ سے 72 گھنٹے پہلے کورونا منفی RT-PCR رپورٹ دکھانی ہوگی۔
اس کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی اپنے ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر مسافر ہوائی سفر کے لیے ہوائی اڈے پر ان دونوں اصولوں پر عمل نہیں کرتے ہیں تو انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ادھو حکومت نے یہ سخت اقدام مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والے خط کے بعد اٹھایا ہے۔