اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے 89129 نئے معاملے - ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے

بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 89129 سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں، رواں سال میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک میں کورونا کے 89129 نئے معاملے
ملک میں کورونا کے 89129 نئے معاملے

By

Published : Apr 3, 2021, 12:29 PM IST

کورونا کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے سنیچر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 89 ہزار 129 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92ہزار 260ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 44 ہزار 202 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک ایک کروڑ 15 لاکھ 69 ہزار 241 کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ سرگرم معاملے 658909 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران مزید 714 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 110 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ریکوری کی شرح جزوی طور پر کم ہو کر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.32 فیصد ہوگئی ہے، جو تشویش کا باعث ہے۔ جب کہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹر ریاست کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23360 فعال معاملات بڑھ کر 391257 ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 24126 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2457484 ہوگئی ہے، جب کہ 481 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 55379 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details