اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Eighty Years Old Woman Bike Rider اَسّی سالہ بزرگ خاتون 600 کلومیٹر موٹرسائیکل چلا کر مندر جاتی ہیں - بائیک رائیڈر بزرگ خاتون

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع نیمج سے تعلق رکھنے والی ایک 80 بزرگ خاتون کے بلند حوصلے کو دیکھ کر سلام کرنے کا دِل کرتا ہے۔ دراصل مذکورہ بزرگ خاتون ہر سال خود موٹرسائیکل چلا کر 600 کلومیٹر کا سفر طے کر کے مانسا سے راجستھان کے مشہور مندر بابا رام دیورا جاتی ہیں۔Eighty Years Old Woman Bike Rider

ایک اسی سالہ بزرگ خاتون 600 کلومیٹر موٹرسائیکل چلا کر مندر جاتی ہیں
ایک اسی سالہ بزرگ خاتون 600 کلومیٹر موٹرسائیکل چلا کر مندر جاتی ہیں

By

Published : Aug 23, 2022, 10:28 PM IST

نیمچ: عزم، حوصلہ اور ہمت ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا۔ نیمچ ضلع کی مانسا تحصیل کی ایک 80 سالہ خاتون نے یہ سچ ثابت کر دیا ہے۔ اس خاتون کے بلند حوصلے کو دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے۔ سوہان بائی نامی ایک 80 سالہ بزرگ خاتون موٹر سائیکل چلاتی ہیں۔ وہ نہ صرف گاڑی چلاتی ہے بلکہ اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹر کا سفر بھی طے کرتی ہے۔ Eighty Years Old Woman Bike Rider

حال ہی میں وہ موٹرسائیکل چلا کر 600 کلومیٹر کا سفر طے کر کے مانسا سے راجستھان کے مشہور مندر بابا رام دیورا پہنچی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سفر میں بزرگ خاتون کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے خود تنہا اس سفر کو طے کیا۔ ان کے سفر کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ 80 سالہ بزرگ خاتون سوہان بائی کا تعلق نیمچ ضلع کے جالینیر گاؤں سے ہے۔ گاؤں والوں کے مطابق ان کی شادی ہری چند دھنگر سے ہوئی تھی۔

ایک اسی سالہ بزرگ خاتون 600 کلومیٹر موٹرسائیکل چلا کر مندر جاتی ہیں

مزید پڑھیں:۔گلبرگہ: بزرگ خاتون 'خودداری' کی نمایاں مثال

شادی کے کچھ دن بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہونے لگا، جس سے پریشان ہوکر وہ اپنے 3 بچوں کے ساتھ اپنے میکے میں رہنے لگی۔ اس وقت وہ اکیلی رہتی ہے۔ تنہا رہنے کے بعد بھی انہیں کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس عمر میں بھی وہ ہر سال موٹر سائیکل پر 600 کلومیٹر کا سفر اپنے گاؤں دھنگر سے بابا رام دیورا تک طے کرتے ہیں۔ پچھلے سات سالوں سے وہ مسلسل بابا رام دیورا جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details