خالصہ فاؤنڈیشن ڈے (بیساکھی) کے موقع پر پاکستان جانے والے سکھ عقیدتمندوں کا جتھہ آج وطن واپس لوٹ آیا جس میں متعدد عقیدت مند کورونا وائرس سے متاثرپائے گئے ہیں۔
خالصہ ساجنا ڈے منانے کے لئے 12 اپریل کو تقریباً آٹھ سو عقیدتمند پاکستان گئے تھے جن میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے 437 زائرین شامل تھے۔