حکومت نے ان حضرات کے اہل خانہ کو ابھی تک کسی بھی قسم مدد نہیں پہچائی ہے۔ مرنے والوں میں سرور علی ٹانڈا ضلع امیبڈکر نگر ، فاروق احمد ضلع کشی نگر مدرسہ اسلامیہ فیض عام کے مدرس ، ضلع چندولی کے شرف الدین ، الطاف حسین مہراج گنج مدرسہ اسلامیہ اہلسنت فتح العلوم ، شہادت حسین مہراج گنج، محمد جونپوری اور شبیر احمد جونپور شامل ہیں۔
اترپردیش ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکریٹری مولانا دیوان صاحب زماں نےاس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری ریاست میں تقریبا 8 مدارس کے اساتذہ کی اموات ہوئی ہے۔ کچھ دنوں قبل حکومت نے اعداد و شمار جاری کیے تھے جس میں تین مدرسین کی اموات کو تسلیم کیا تھا۔
لیکن اب حکومت نے اپنے اعدادوشمار کو درست کیا اور آٹھ اساتذہ کے اموات کو تسلیم کیا ہے لیکن تقریبا دو ماہ گزر گئے ابھی تک مہلوکین کے اہل خانہ کو کسی کی امداد نہیں پہنچائی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کسی گھر کے ایک ذمہ دار فرد کی موت سے اہل خانہ معاشی تنگی کا شکار ہوجاتے ہیں۔