ہردوئی: اتر پردیش کے شہر ہردوئی کے پالی تھانے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی ندی میں گرنے سے 8 کسانوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو آپریشن کے بعد 14 کسانوں کو بچا لیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں سے 6 بیگراج پور تھانہ پالی کے رہنے والے ہیں جبکہ ایک دریا گنج کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ پولیس کی موجودگی میں مرنے والے کسانوں کی آخری رسومات ادا کی جائےگی۔ ریاستی وزیر رجنی تیواری نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو تسلی دی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔Hardoi Garra River Accident
بتا دیں کہ ہفتہ کے روز یہ بڑا حادثہ پالی تھانہ علاقہ میں گررا ندی کے پُل کی ریلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پالی نظام پور پلیا منڈی سے کسان واپس گھر آ رہے تھے۔ اسی دوران کسانوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی دریا میں گر گئی۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی مدد سے کچھ لوگوں کو باہر نکالا گیا جبکہ 8 کسانوں کی موت ہو گئی۔Hardoi Garra River Accident