نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7830 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 441 افراد کو ویکسینیشن دی گئی ہے اور اب تک ملک میں 2،20،66،24،326 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
بدھ کو وزارت صحت کے جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3122 فعال کیسز بڑھ کر 40,215 ہو گئے ہیں۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,76,002 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,016 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,692 بڑھ کر 4,42,04771 تک پہنچ گئی ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 761 ایکٹو کیسز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں 538، ہریانہ میں 221، چھتیس گڑھ اور اتر پردیش میں 216-216، مہاراشٹر میں 208، تمل ناڈو میں 202، اڈیشہ میں 171، راجستھان میں 159، پڈوچیری میں 52، اتراکھنڈ میں 50، مغربی بنگال میں 40 اور جموں و کشمیر میں 45-45، جھارکھنڈ میں 24، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں 21-21، آندھرا پردیش میں 20، گجرات میں 15، چنڈی گڑھ اور سکم میں 12-12، میگھالیہ میں دو اور اروناچل پردیش اور انڈمان میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی، ہماچل اور پنجاب میں دو دو مریض اور گجرات، ہریانہ، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور اتر پردیش میں ایک ایک شخص کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Covid Mock Drills جموں وکشمیر کے تمام ہسپتالوں میں کوویڈ موک ڈرلز کا اہتمام