اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا وائرس کے 715 نئے معاملے

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہورہے ہیں اور کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔

کووڈ
کووڈ

By

Published : Jan 4, 2021, 10:29 AM IST

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے معاملوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک طرف جہاں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہورہے ہیں اور کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے، وہیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4300سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4318 پر پہنچ گئی ہے۔ اسی درمیان گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 715 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 715 نئے تازہ معاملے

واضح رہے کہ ریاست گجرات میں اب تک کل 2 لاکھ 47ہزار 227 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں۔ جب کہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی جملہ تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 660 پر پہنچ گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 938 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ فی الحال گجرات میں 9 ہزار 250 معاملے ایکٹیو ہیں، جن میں سے جہاں 61 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 9 ہزار 189 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔ ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 98 لاکھ 10 ہزار 664 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 715 نئے تازہ معاملے

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں146، سورت میں 104، وڈودرا میں 104، گاندھی نگر میں 12، بھاونگر میں 3، بناس کانٹھا میں 7، راجکوٹ میں 51، سریندر نگر میں 1، پاٹن میں 2، امریلی میں 5، جام نگر میں 4، مہسانہ میں 14 جب کہ کَچھ علاقہ میں 32 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details