امرتسر: شری گرو رام داس جی (ایس جی آر ڈی جے آئی) بین الاقوامی ہوائی اڈے امرتسر کے کسٹمز حکام نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے 690 گرام سونا برآمد کیا ہے۔
بدھ کے روز یہاں محکمہ کسٹم کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق منگل کو رات کی شفٹ کے دوران دبئی سے آنے والی اسپائس جیٹ کی پرواز میں پروفائلنگ کی بنیاد پر عملے کی طرف سے ایک مسافر کی ذاتی تلاشی اور پوچھ گچھ کے دوران اس نے ملاشے میں سونے کے پیسٹ کے دو کیپسول چھپانے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد شدہ سونے کا وزن 690 گرام ہے جس کی مالیت تقریباً 36 لاکھ روپے ہے۔