اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 6148 ہلاکتیں - کل تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی

بدھ کے روز ملک میں 33 لاکھ 79 ہزار 261 افراد کو ویکسین لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 27 لاکھ 26 ہزار 693 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

died due to corona
کورونا وائرس

By

Published : Jun 10, 2021, 5:31 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے، جو اب تک ایک دن میں ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دریں اثنا بدھ کے روز ملک میں 33 لاکھ 79 ہزار 261 افراد کوویکسین لگائے گئے، اس کے ساتھ ہی 24 کروڑ 27 لاکھ 26 ہزار 693 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: coronavirus update: ایک دن میں ریکارڈ اموات، کیسز میں کمی


جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6،148 افراد کورونا کی وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ، جو 18 مئی کو 4529 اموات کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 59 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ ملک میں اموات کی شرح اب بھی 1.23 فیصد ہے۔ اس دوران بہار میں سب سے زیادہ یعنی 3971 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details