اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شمال مشرق، بین ریاستی سرحد پر جھڑپوں میں 600 افراد ہلاک: کرن رجیجو

کرن رجیجو نے جمعرات کو کہا کہ شمال مشرقی علاقے میں سرحدی جھڑپوں میں اب تک تقریبا 600 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

شمال مشرق، بین ریاستی سرحد پر جھڑپوں میں 600 افراد ہلاک: رجیجو
شمال مشرق، بین ریاستی سرحد پر جھڑپوں میں 600 افراد ہلاک: رجیجو

By

Published : Aug 19, 2021, 8:17 PM IST

مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے کہا ’’شمال مشرقی ریاستوں میں سرحدی جھڑپوں میں اب تک تقریبا 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ کوئی اچھی علامت نہیں ہے، یہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ سرحدی علاقوں میں تشدد نہیں ہونا چاہیے‘‘۔

خیال رہے کہ کرن رجیجو اروناچل پردیش مغربی سیٹ سے لوک سبھا کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسام اور اروناچل پردیش کے درمیان دہائیوں پرانا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ شمال مشرقی ریاستیں حالات کو جوں کا توں برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیں:پیما كھانڈو نے اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا

رجیجو نے کہا ’’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم سب اسی ملک کے شہری ہیں، ہم علاقائی معاملات کے لیے ایک دوسرے کو دشمن کیوں سمجھ رہے ہیں؟ خواہ وہ اروناچل اور آسام ، آسام-میزورم یا آسام-ناگالینڈ کے درمیان ہو، ہم سبھی کو بھائی چارے کے ساتھ امن اور ہم آہنگی کے جذبہ کو برقرار رکھنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details