اردو

urdu

Death in Custody: حراست میں موت، چھ پولیس اہلکار گرفتار

By

Published : May 8, 2022, 10:56 PM IST

Updated : May 9, 2022, 6:17 AM IST

وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی ہدایت پر 25 سالہ نوجوان کے مبینہ حراستی قتل کے معاملے میں چھ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Death in Custody

حراست میں موت: چھ پولیس اہلکار گرفتار
حراست میں موت: چھ پولیس اہلکار گرفتار

چنئی: تمل ناڈو پولیس کی کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) برانچ نے حراست میں موت کے معاملے میں چھ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔ Death in Custody۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی ہدایت پر 25 سالہ نوجوان کے مبینہ حراستی قتل کے معاملے میں ان پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں 26 اپریل کو ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 176 کے تحت ایک معاملہ درج کیا گیا اور ڈپٹی کمشنرآف پولیس (ڈی ایس پی) کی قیادت والی ٹیم نے جانچ شروع کی۔

تفتیش کے دوران سی آر پی سی کی دفعہ 176، تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی دفعہ 3(2)(5) میں تبدیلی کی گئی۔ جانچ میں ایس ایس آئی کمار، ہیڈ کانسٹیبل مناب، جی 5 سیکریٹریٹ کالونی تھانے کے پولیس کانسٹیبل پون راج، کانسٹیبل جگ جیون رام اور کانسٹیبل چندر کمار اور ہوم گارڈ دیپک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان تمام چھ پولیس اہلکاروں کو ہفتہ کی شام گرفتار کیا گیا اورسیداپیٹ 11 میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

یو این آئی

Last Updated : May 9, 2022, 6:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details