اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضلع اننت ناگ کے چھہ علاقے ریڈ زون قرار دیے گئے - district development commissioner

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے ضلع کے چھہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے چھہ علاقے ریڈ زون قرار دیے گئے
ضلع اننت ناگ کے چھہ علاقے ریڈ زون قرار دیے گئے

By

Published : Apr 27, 2021, 10:28 PM IST

ان علاقوں میں حلقہ شانگس کے سانبرونہ اور نوگام ، حلقہ اچھہ بل کا مومن آباد، قاضی باغ ،دیوہ کالونی ،ویری ناگ لوکہ بھون، کھرم بجبہاڑہ شامل ہیں۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ان تمام علاقوں کو ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت ریڈ اور مائکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے چھہ علاقے ریڈ زون قرار دیے گئے

اس کا مقص عوام کے تحفظ کو ممکن بنایا اور مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

ریڈ اور مائکرو کنٹونمنٹ زون قرار دئے گئے تمام علاقوں میں ضروری اقدامات اٹھانے اور سرکاری احکامات کی پاسداری کو ممکن بنانے کے لئے متعلقہ سرکاری افسران کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details