ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 5221 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر44500580، جبکہ 5975 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے موجودہ متاثرین کی تعداد کم ہوکر 47176 رہ گئی ہے۔
Corona Cases in India
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 215.26 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے فعال کیسز 769 کم ہو کر ان کی تعداد 47176 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اسی عرصے میں کورونا وبا کے نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 44500580 ہو گئی اور 5975 افراد کے صحت یاب ہونے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 43925239 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 11 افراد کی موت کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 528165 ہوگئی۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد، روزانہ انفیکشن کی شرح 1.58 فیصد اور شرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے۔