موہالی: ریاست پنجاب کے ضلع موہالی میں اتوار کو میلے کے دوران ایک جھولا ٹوٹ گیا اور 50 فٹ کی بلندی سے نیچے گر کر تباہ ہو گیا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔ اس واقعے کے بعد زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک اہلکار کے مطابق میلے کے منتظمین کے پاس 4 ستمبر تک تقریب منعقد کرنے کی اجازت تھی تاہم موقع پر میلے کی آخری تاریخ میں توسیع کی اطلاع دینے والا بورڈ لگا دیا گیا جس میں 11 ستمبر کو آخری تاریخ بتائی گئی''۔50 people injured due to the swing crashes down during the fair
ڈی ایس پی ہرسمرن سنگھ بل نے کہاکہ "ہماری معلومات کے مطابق میلا انتظامیہ کے پاس شو کے انعقاد کی اجازت تھی۔ تاہم اگر ان کی طرف سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔" سول ڈاکٹر ڈاکٹر سبھاش نے کہا کہ پانچ سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جن کی حالت سنگین نہیں تھی"۔