اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان میں کان گرنے سے 5 مزدور ہلاک - etv bharat urdu

راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع کے آسیند تھانہ علاقے میں کان گرنے سے تین خواتین سمیت 7 مزدور ملبے میں دب گئے تھے ۔ان میں سے5 مزدور کی لاش کو باہرنکالا گیا ۔خبر ملنے پر ضلع کلکٹرشو پرشاد، ایس پی وکاش شرما، رکن اسمبلی رام لال جاٹ سمیت میڈیکل اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

راجستھان میں کان گرنے سے 5 مزدور ہلاک
راجستھان میں کان گرنے سے 5 مزدور ہلاک

By

Published : Aug 11, 2021, 10:11 PM IST

بھیلواڑا ضلع کے آسیند تھانہ علاقے کے لاچھوٹا گاوں میں نورمحمد کے کھیت میں ایک کان سے چوری سے مٹی نکالی جارہی تھی۔ اور سنگرام نامی شخص اس کان کو چلا رہا تھا۔

راجستھان میں کان گرنے سے 5 مزدور ہلاک

آج اس کان میں کھدائی کے دوران کان گر گئ۔ اس کان میں کام کرنے والے مزدور دب گئے۔

موقع پر موجود لوگوں نے پولیس اور انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد میں ایس ڈی ایف کی ٹیم اور راجستھان پولیس کے جوان موقع پر پہنچے اور راحت کا کام شروع کیا۔

وہی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچنے کے بعد مقامی باشندوں کی جانب سے راجستھان حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی جانے لگی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ کان کو لے کر شکایت کی لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔

اگر وقت پر یہاں کاروائی ہو جاتی تو آج یہ بڑا حادثہ پیش نہیں آتا۔

مزید پڑھیں:

راجستھان: عالم دین کے ساتھ مارپیٹ، ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

راجستھان میں ہوئے اس بڑے حادثے کو لے کر راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا، سابق وزیراعلی وسندھرا راجے، سابق نائب وزیر اعلی سچین پائلٹ سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے غم کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details