پوارواڑی پولیس اسٹیشن سے ملی اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل "امباداس ڈامسے" نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ہے کہ شفیق نگر مالدہ شیوار میں شیخ صابر نام کے ایک شخص کے کارخانے میں تلواریں موجود ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئی وسنت بھوئے کی رہنمائی میں پوارواڑی پولیس عملہ نے شیخ صابر کے کارخانے پر پہنچ کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران پولیس کو ایک بڑی اور چار چھوٹیں تلواریں برآمد ہوئیں۔