اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کووڈ 19 کے 48 ہزار نئے کیسز

اس دوران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.84 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

covid 19 in india
covid 19 in india

By

Published : Nov 12, 2020, 2:32 PM IST

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے تقریباً 48 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.84 لاکھ سے زائد جبکہ 550 مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی 1.28 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

بھارت میں کووڈ 19 کے 48 ہزار نئے کیسز

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 47،905 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.84 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1.28 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 52،718 افرادشفایاب ہوئے جس کے بعد صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80.66 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی زیادہ تعداد سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 5،363 سے گھٹ کر 4،89،294 رہ گئے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.89، اموات کی شرح 1.48 اور ایکٹیو کیسز کی شرح 5.63 فیصد ہے۔

قومی راجدھانی دہلی اور ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ میں وائرس کے کیسز تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز دہلی میں 8593 کیسز کا نیا ریکارڈ بنا تو وہیں ریاست کیرالہ میں 7،007 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی جس سے فعال کیسز کی تعداد 4،382 سے گھٹ کر 89،018 رہ گئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 125 مریضوں کی ہلاکت سے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 45،560 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 15.97 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے۔

اس دوران کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86.84 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 320 سے گھٹ کر مریضوں کی مجموعی تعداد 30،762 رہ گئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11،453 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.11 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے فعال کیسز 43 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 20،915 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6،828 افراد جان لیواوبا سے ہلاک اور 8.20 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد284سے گھٹ کر مجموعی تعداد 22،562 رہ گئی ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 7،281 افراد ہلاک اور ریاست میں اب تک 4.73 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 54 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 18،655 رہ گئی اور اب تک 11،415 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.20 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 274 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 78،538 ہوگئی ہے اور اب تک 1،771 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 4.22 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ریاست اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 11،054 ہوگئی ہے جبکہ 1،469 افراد ہلاک اور جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2.92 لاکھ ہوچکی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں اسی عرصہ کے دوران اس جان لیواوبا کے فعال کیسز کی تعداد 1244 سے بڑھ کر متاثرین کی مجموعی تعداد 42،669 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں اس وبا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 7،228 ہوگئی ہے اور اب تک 4.10 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کم ہوکر 17،323 رہ گئے ہیں اور 1393 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.35 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 608 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 32،836 رہ گئی اور 7،452 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس ریاست میں اب تک 3.76 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details