یوکرین پر روس کے حملے کے بعد وہاں پھنسے ہندوستانی لوگوں کو بچانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان لوگوں میں طلباء کی بڑی تعداد ہے۔ Stranded Indians in Ukraine
جنگ زدہ یوکرین سے ہندوستانیوں کے محفوظ انخلاء کے مطالبات کے درمیان حکومت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ 470 ہندوستانی طلبہ کو یوکرین سے رومانیہ کے راستے نکالا جائے گا۔
یہ طلباء رومانیہ پہنچ گئے ہیں، انہیں خصوصی پرواز سے ہندوستان لایا جائے گا۔ ان طلباء نے اپنی واپسی کا انتظام کرنے پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا، یوکرین سے ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Stranded Indians in Ukraine: یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کو نکالنے کی کوشش تیز، نئی ایڈوائزری جاری
Stranded Indians in Ukraine: یوکرین میں پھنسے چالیس بھارتی طلبہ آٹھ کلومیٹر پیدل چل کر پولینڈ کی سرحد پر پہنچے
ذرائع کے مطابق رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے لیے آج دو پروازیں روانہ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ ایک پرواز کل ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کے لیے روانہ کی جائے گی۔
اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ بھارت یوکرین میں پھنسے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے پروازیں بھیجے گا، جس کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔روس کے حملے کا آج دوسرا دن ہے۔ اس حملے کی وجہ سے ہزاروں ہندوستانی بالخصوص طلباء یوکرین میں پھنس گئے ہیں۔
حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اس ملک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانا ہے، جس کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہندوستان نے یوکرین میں پھنسے اپنے شہریوں کو بچانے کے لیے ہنگری اور پولینڈ کی سرحدوں سے سرکاری ٹیمیں بھیجی ہیں۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے کہا، 'محفوظ راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔