اسرائیل اور فلسطین کے درمیان متنازعہ علاقہ ویسٹ بینک کے شہر رام اللہ کے آس پاس اسرائیلی مسلح افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 46 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈبلیو اے ایف اے خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ 46 زخمیوں میں سے 26 اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے داغے گئے آنسو گیس کی زد میں آنے سے اور 14 ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے، جبکہ چھ گرنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں کیونکہ فلسطین یروشلم سمیت ویسٹ بینک کے علاقوں اور غزہ پٹی میں اپنی آزاد ریاست کے لئے سفارتی ریکوگنائزیشن چاہتا ہے۔ یروشلم جزوی طور پراسرائیل کے قبضے میں ہے۔
ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 46 فلسطینی زخمی - Palestinians injured in clashes with Israeli forces
رپورٹ کے مطابق 46 زخمیوں میں سے 26 اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے داغے گئے آنسو گیس کی زد میں آنے سے اور 14 ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے، جبکہ چھ گرنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 46 فلسطینی زخمی
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیل سے فلسطینی کے فرار ہونے پر غزہ میں مٹھائی تقسیم
اسرائیلی حکومت نے فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی اکائی کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اقوام متحدہ کے ساتھ عالمی برادری کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ علاقوں میں بستیاں تعمیر کی ہیں۔
(یو این آئی)