اردو

urdu

By

Published : Feb 12, 2023, 9:11 PM IST

ETV Bharat / bharat

Anti-Encroachment Drive in Ramban رامبن کے بانہال علاقے میں انہدامی کارروائی کے تحت 45 دکانیں سیل، دو منہدم

اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح بانہال میں ضلع انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہسپتال گلی کے اندر اسٹیٹ لینڈ پر تعمیر کئے گئے 45 دکانوں کو سیل کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار کی سر براہی میں محکمہ مال کی ٹیم نے پولیس کی بھاری تعیناتی کے درمیان ایک میڈیکل شاپ سمیت دو ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

رامبن کے بانہال علاقے میں انہدامی کارروائی کے تحت 45 دکانیں سیل، دو منہدم
رامبن کے بانہال علاقے میں انہدامی کارروائی کے تحت 45 دکانیں سیل، دو منہدم

رامبن کے بانہال علاقے میں انہدامی کارروائی کے تحت 45 دکانیں سیل، دو منہدم

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں انہدامی کارروائی زوروں پر ہے۔ اسی کارروائی کے تحت سب ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ بانہال میں سرکاری اراضی پر بنی دکانوں کو ہٹانے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ تحصیل انتظامیہ نے ہسپتال روڈ بانہال کی دو دکانیں مسمار کر دیں جبکہ چالیس سے زائد دکانوں کو سیل کر کے میونسپل کونسل بانہال کے حوالے کر دیا گیا۔ گزشتہ روز بیشتر میڈیکل سٹورز، لیبز اور دیگر دکانداروں نے اپنی دکانیں خالی کر دیں۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے دھرنا بھی دیا لیکن اس دوران دو مقامی رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

وہیں حکومت کی جانب سے دکانوں کو گرانے کے بجائے سیل کرنے کے اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکانداروں اور ان کے رہنماؤں نے انتظامیہ سے ان کے کرایہ واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس دوران تحصیلدار با نہال امتیاز احمد نے جاری حکم میں اتوار کے روز ہسپتال روڈ پر انہدامی کارروائی کیلئے نائب تحصیلدار ذاکر حسین کو ڈپٹی مجسٹریٹ مقرر کیا تھا اور انہیں امن و قانون کی صور تحال کو بنائے رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ وہیں قصبہ میں اس کے پیش نظر اضافی فورسز دستے تعینات کیے گئے تھے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق سرکاری اراضی پر دکانوں کو غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا لہذا سبھی دکانوں کو سیل کر کے انہیں میونسپل کونسل بانہال کی تحویل میں دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح بانہال میں ضلع انتظامیہ نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت ہسپتال گلی کے اندر اسٹیٹ لینڈ پر تعمیر کئے گئے 45 دکانوں کو سیل کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تحصیلدار کی سر براہی میں محکمہ مال کی ٹیم نے پولیس کی بھاری تعیناتی کے درمیان ایک میڈیکل شاپ سمیت دو ڈھانچوں کو منہدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Demolition Drive Resumed in Jammu: جموں میں انہدامی کارروائی دوبارہ شروع کی گئی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال کی ہسپتال گلی میں سرکاری اراضی پر دکانیں تعمیر کی گئی تھیں، جنہیں سیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زائد از 45 دکانوں کو میونسپل کمیٹی بانہال کی تحویل میں دیا گیا اور ان دکانوں کے ساتھ کیا کرنا ہے، اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ دریں اثنا بانہال میں انہدامی کارروائی کے پیش نظر مارکیٹ سنسان اور بازار ویران دکھائی دے رہے تھے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر بانہال میں پیراملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ بتا دیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکاری لینڈ کو بازیاب کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے اور ابھی تک ہزاروں کنال اراضی کو تحویل میں لیا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details