اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سڑک حادثے میں روزانہ 415 افراد ہلاک ہورہے ہیں: گڈکری

روڈ سیفٹی کے سلسلے میں ایک ماہ تک جاری پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ' ملک میں سڑک حادثات کی وجہ سے روزانہ 415 افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

415 people are dying every day due to road accidents
415 people are dying every day due to road accidents

By

Published : Jan 18, 2021, 8:24 PM IST

نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ' روڈ حادثات میں روزانہ 415 افراد ہلاک ہو رہے ہیں لیکن حکومت اس سمت میں بہتری لانے کے لیے تیزی سے کوشش کر رہی ہے، لہذا انہیں اعتماد ہے کہ سڑک حادثات میں 50 فیصد کمی کا ہدف پانچ برس قبل ہی 2025 تک حاصل کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:الہ آباد ہائی کورٹ میں تبدیلی مذہب قانون کی سماعت 25 جنوری کو

روڈ سیفٹی کے سلسلے میں ایک ماہ تک جاری پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ' ملک میں سڑک حادثات کی وجہ سے روزانہ 415 افراد کی جان جارہی ہے۔ سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سڑکوں پر جہاں زیادہ حادثات پیش آتے ہیں ان کی نشاندہی کی جارہی ہے اور ان کو ٹھیک کیا جارہا ہے اور اس کے لیے 14 ہزار کروڑ روپے کی فراہمی کی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ گذشتہ برس سویڈن کے ساتھ 'صفر روڈ اموات کی شرح' پروگرام کے دوران سنہ 2030 تک بھارت میں سڑک حادثات کو 50 فیصد کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سڑک کی حفاظت کے سلسلے میں جس رفتار سے کام جاری ہے اس پر غور کرتے ہوئے یہ ہدف 2025 تک حاصل کیا جائے گا۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' سڑکیں معاشی ترقی کی لکیر ہیں اور جس ملک میں سڑکیں اچھی ہوتی ہیں، معاشی سرگرمیاں خودبخود بڑھنے لگتی ہیں۔ اس پروگرام سے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت وی کے سنگھ اور نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیتابھ کانت نے بھی خطاب کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details