بماکو: افریقی ملک مالی میں مشتبہ شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 40 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ پیر کو ایک مقامی اہلکار نے مذکورہ معلومات دی۔ گاؤں کے قریب واقع سب سے بڑے قصبے کے میئر مولائے گینڈو نے بتایا کہ "مسلح افراد نے تین دیہاتوں - دیالسوگو، سیگو اور لیساگو پر حملہ کیا۔ وہاں کیا ہوا یہ جاننے کے لیے تفتیشی کار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ 40 people killed in mali
Mali Attack: مشتبہ شدت پسندوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک - مالی میں مشتبہ شدت پسندوں کا حملہ
افریقی ملک مالی میں مشتبہ شدت پسندوں نے حملہ کردیا، بتایا جارہا ہے کہ یہ حملہ مالی کے تین گاوں دیالسوگو، سیگو اور لیساگو پر کیا گیا جس میں تقریبا 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 40 people killed in mali
مشتبہ شدت پسندوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک
مزید پڑھیں:۔ Eleven Egyptian Soldiers killed: سینائی میں شدت پسندوں کے حملہ میں گیارہ مصری فوجی ہلاک
ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن اس طرح کے حملے اکثر عسکریت پسند سے وابستہ تنظیمیں کرتی ہیں۔ مالی کی حکومت نے ابھی تک اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔