جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آج یہاں ریاستی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر ریاستی سطح کی ترقیاتی نمائش کا افتتاح کیا۔ جواہر کلا سنٹرمیں منعقدہ نمائش میں گہلوت نے 25 محکموں کے تمام اسٹالوں کا دورہ کیا اور محکموں کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کام کاج، کامیابیوں اور اختراعات کا مشاہدہ کیا۔ گہلوت نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اسکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پھیلانے کے لیے آخری سرے پر بیٹھے شخص کو فائدہ پہنچائیں۔Gehlot Government 4th Anniversary
وزیر اعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر اور چراغاں کر کے نمائش کا افتتاح کیا۔ گہلوت نے سیوا ہی کرم، سیوا ہی دھرم' کا پیغام دینے والی ترقیاتی نمائش میں موجودہ حکومت کے دور میں مختلف شعبوں میں کیے گئے ترقیاتی کام اور اسکیموں تصاویر، خاکے، ماڈل اور دیگر مواد کو دیکھا۔ انہوں نے بہترحکمرانی کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرنے والی نمائش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے عام لوگ حکومت کے فلاحی فیصلوں، پروگراموں، پالیسیوں اور اسکیموں کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے گی۔
گہلوت نے محکمہ زراعت کے اسٹال پر قرض معافی سے مستفید ہونے والے کسانوں سے بات چیت کی۔ نمائش میں وزیر اعلیٰ نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سوجس ایپ، سوجس بلیٹن، سوجس ای بلیٹن اور سوجس پوڈ کاسٹ 'آواز' کا افتتاح کیا۔
وزیر اعلیٰ نے نمائش کے مقام پر بنائے گئے سوجس اسٹوڈیو سے حکومت کے 4 سال مکمل ہونے پر ریاستی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کیا۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ و روڈ سیفٹی کے اسٹال پر حادثے کے شکار افراد کی جان بچانے کے لیے دی جانے والی ٹریننگ کا لائیو ڈیمو دیکھا۔ انہوں نے نمائش میں نصب موبائل اسٹوڈیو میں 7-ڈی سینما کا بھی دورہ کیا۔ نمائش کے دوران وزیر اعلیٰ کے سامنے اسکولی لڑکیوں نے ریاستی حکومت کی طرف سے لڑکیوں کو دی جا رہی سیلف ڈیفنس ٹریننگ کا مظاہرہ کیا۔
گہلوت نے کہا کہ ہم نے انتخابی منشور کو سرکاری دستاویز بنا کر وعدوں کو پورا کیا ہے۔ ہم نے عوام کے جذبات کے مطابق عوامی منشور بنایا جس کی بنیاد پر پالیسی سازی اور عملدرآمد کا کام ہو رہا ہے۔ سماجی تحفظ کے لیے تقریباً ایک کروڑ لوگوں کو پنشن دی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے آئی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے ریاست میں جوابدہ اور شفاف گڈ گورننس قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ بدعنوان اہلکاروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ اندرا رسوئی یوجنا میں عام لوگوں کو صرف آٹھ روپے میں غذائیت سے بھرپور کھانا دیا جا رہا ہے۔ ریاست میں خواتین اور لڑکیوں کی ماہواری سے متعلق صحت کے بندوبست کے لیے 800 کروڑ روپے کی 'اڑان یوجنا' کے ذریعے مفت سینیٹری نیپکن تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی اسکیموں کی وجہ سے آج 46 لاکھ گھریلو صارفین اور کسانوں کا بجلی کا بل صفر آ رہا ہے۔ اندرا گاندھی اربن ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے ذریعے شہری علاقوں کے بے روزگاروں کو راحت دی جارہی ہے۔