اترپردیش کے ضلع بریلی کے سرولی علاقے سے پولیس نے خاتون سمیت چار اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 07 کلو 200 گرام افیم اور پونے دو لاکھ کی نقدی ضبط کی ہے، جس کی قیمت عالمی بازار میں تقریبا 75 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق 'سرولی پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر انجنی تراہا کے نزدیک چیکنگ کے دوران بائیک سوار چار اسمگلرز سورج پال، دنیش، چھترپال اور ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے اور نشاندہی پر 07 کلو 200 گرام افیم، ایک لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور بائیک برآمدکی گئی ہے'۔