اترپردیش کے شہر کانپور میں کل دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ بدھنو تھانہ علاقہ میں پیش آیا، جہاں منی ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ جس میں دو کار سواروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دو دیگر کا اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں انتقال ہوگیا۔
کار میں سوار نوجوان کانپور کے شیوراج پور تھانہ علاقہ کے ادیت پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔ وہ اپنے دوست کی شادی میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔ بدھنو پولیس اسٹیشن کے تحت رامی پور کنودیا پٹرول پمپ کے قریب ان کی کار ایک منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس میں دو افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دو دیگر نوجوان ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ وہیں دو نوجوانوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔