اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Flood In Brazil: برازیل میں شدید بارش اور تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک

برازیل میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے تقریبا 37 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پانچ ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں، وہیں راحت و رسانی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

برازیل میں شدید بارش اور تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک
برازیل میں شدید بارش اور تودے گرنے سے 37 افراد ہلاک

By

Published : May 29, 2022, 10:30 AM IST

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے شمال مشرقی علاقے میں شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور تقریباً 5000 بے گھر ہو گئے ہیں۔ مقامی شہری دفاع نے ہفتے کے روز کہا کہ شمال مشرقی صوبہ پرنامبوکو کا دارالحکومت ریکیفی شہر بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس میں 35 افراد ہلاک اور ایک ہزار کے قریب لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اسی دوران الگوس صوبے میں بارش سے دو افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Hurricane Maggie in Philippines: فلپائن میں طوفان میگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر167 ہوئی

دریں اثنا بارش سے متعلقہ آفات کی وجہ سے لوگوں کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ ہفتے کے روز رسیفی میں مٹی کے تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ قریبی قصبے کماراجیبی میں مٹی کے تودے گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ پرنامبوکو واٹر اینڈ کلائمیٹ ایجنسی کے مطابق ہفتہ کو رسیفی میں 150 ملی میٹر اور کماراجیبی میں 129 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details