دارالحکومت دہلی کے سر گنگارام اسپتال کے انتظامیہ سے وابستہ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ تمام 37 ڈاکٹرز کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، مجموعی طور پر 37 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔جن میں سے 32 ڈاکٹرز ہوم کورنٹین میں ہیں جبکہ 5 ڈاکٹرز اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں۔
دہلی: سر گنگا رام اسپتال کے 37 ڈاکٹرز کورونا سے متأثر - 37 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر
دارالحکومت دہلی کے سرگنگارام اسپتال کے 37 ڈاکٹرز کورونا سے متأثر ہوگئے ہیں جن میں سے زیادہ تر ڈاکٹروں کو کورونا کا ٹیکہ بھی لگایا جا چکا تھا۔
دہلی: سر گنگا رام اسپتال کے 37 ڈاکٹرز کورونا سے متأثر
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تمام ڈاکٹروں میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں جس کی وجہ سے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔
عہدیداروں نے مزید بتایا کہ کورونا سے متاثر 37 ڈاکٹروں میں سے اکثر و بیشتر ڈاکٹروں کو کورونا کی ویکسین بھی لگائی جاچکی تھی، لیکن اس کے باوجود ان کو انفکشن ہوگیا ہے، تمام ڈاکٹروں کا علاج جاری ہے اور گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔