معروف شاعر منظر بھوپالی کو 'بجلی کا جھٹکا' لگا ہے۔ بجلی محکمے نے انہیں 36 لاکھ 86 ہزار 660 ہزار روپے کا بل بھیجا ہے۔
ایک مہینے کا 36 لاکھ 86 ہزار 660 ہزار کا بل ملنے پر منظر بھوپالی نے ایک بیان جاری کر کے حکومت کے سامنے اپنی بات رکھی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ یہ بل سرکار ادا کر دے یا میں ادا کر دوں لیکن اس لاپرواہی کی جانچ ہونی چاہیے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
منظر بھوپالی کو بھیجا گیا 36 لاکھ 86 ہزار کا بجلی بل، کہا، شاعر کے لیے ایسا مذاق ٹھیک نہیں اس بل کو دیکھ کر منظر بھوپالی نے شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت پر طنز کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ کورونا کے دور میں ایسا مذاق شاعر کے لیے ٹھیک نہیں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا کی وجہ سے شاعر کے قلم کی سیاہی سوکھ گئی ہے۔ یہ بل رشوت خوری اور کرپشن کا کھلا دعوت نامہ ہے۔