اردو

urdu

By

Published : Apr 15, 2021, 7:27 PM IST

ETV Bharat / bharat

تہاڑ جیل: پیرول پر جیل سے نکلے سینکڑوں قیدی لاپتہ

کورونا وائرس کی وجہ سے ضمانت اور پیرول پر دہلی کی تہاڑ جیل سے باہر نکلنے والے تقریباً 3400 قیدی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ یہ تمام پیرول مکمل ہونے کے بعد بھی ابھی تک تہاڑ جیل نہیں پہنچے۔

تہاڑ جیل
تہاڑ جیل

تہاڑ جیل انتظامیہ نے دہلی حکومت اور عدالت سے درخواست کر کے 6 ہزار سے زائد قیدیوں کو ضمانت اور پیرول پر رہا کیا تھا لیکن تقریباً 3400 قیدی واپس نہیں لوٹے۔ ان میں سزا پا چُکے قیدیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں انڈر ٹرائل قیدی بھی تھے۔

تہاڑ جیل انتظامیہ کی جانب سے ایسے قیدیوں کی فہرست دہلی پولیس کو دی گئی ہے جو پیرول کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی واپس جیل نہیں لوٹے۔ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے ان قیدیوں کو ضمانت اور پیرول پر رہا کیا گیا تھا لیکن پیرول کی مدت کے اختتام کے بعد بھی وہ جیل واپس نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق 2020 میں جب کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھنے لگے تو تہاڑ جیل میں سماجی دوری بنانا مشکل تھا۔ اس کی وجہ سے جیل انتظامیہ نے دہلی حکومت اور عدالت سے درخواست کر کے 6 ہزار قیدیوں کو چھوڑا تھا۔

ان میں وہ قیدی بھی شامل تھے جو ایچ آئی وی، ٹی بی، کینسر اور گردے کی بیماری میں مبتلا تھے۔ انہیں ایک مدت تک کے لیے پیرول پر چھوڑا گیا تھا۔ چند قیدیوں کی پیرول کی مدت میں توسیع بھی کی گئی تھی لیکن اب یہ مدت پوری ہوگئی ہے اور اب تک 3468 قیدی واپس نہیں لوٹے۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ انہوں نے 1184 سزا یافتہ قیدیوں کو تہاڑ، منڈولہ اور روہنی جیل سے چھوڑا تھا۔ شروعات میں انہیں 8 ہفتوں کے لیے رہا کیا گیا تھا اور بعد میں اس پیرول میں توسیع کی گئی تھی۔ گزشتہ 6 مارچ کو ان قیدیوں کو سرینڈر کرنا تھا لیکن ان میں 112 قیدی لوٹے ہی نہیں۔

اسی طرح 5556 افراد کو عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ ان میں سے صرف 2200 قیدی واپس جیل آئے۔ انہیں مارچ کے آخری ہفتے تک خودسپردگی کرنی تھی اور اب جب کہ تقریباً 3400 قیدی واپس نہیں آئے تو ان کی معلومات دہلی پولیس کو دے دی گئی ہے اور اب پولیس انہیں تلاش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details