اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افغانستان سے اب بھی 312 افراد انخلا کے منتظر: بورس جانسن - Afghan situation

برطانوی وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ طالبان پر زور دے رہے ہیں کہ انخلا کے خواہش مند افراد کو محفوظ راستہ دیں اور انسانی حقوق کا خیال رکھیں۔

افغانستان سے اب بھی 312 افراد انخلا کے منتظر: بورس جانسن
افغانستان سے اب بھی 312 افراد انخلا کے منتظر: بورس جانسن

By

Published : Sep 7, 2021, 9:26 AM IST

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے اب بھی 312 افراد انخلا کے لیے منتظر ہیں۔ ان میں سے 192 لوگوں نے کالز کا جواب دیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ طالبان پر زور دے رہے ہیں کہ انخلا کے خواہش مند لوگوں کو محفوظ راستہ دیں اور انسانی حقوق کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے یقینی بنایا ہے کہ افغانستان میں لڑکیاں اسکول جائیں اور دہشت گرد حملے نہ ہوں۔

دوحہ سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ افغانستان پر طالبان کے اختیار سے پیدا ہونے والی صورت حال اور وہاں سیکورٹی کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

اس سے قبل طالبان نے افغانستان کے آخری صوبے پنجشیر پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مزاحمتی اتحاد نے طالبان کے دعوے سے انکار کرتے ہوۓ کہا کہ مزاحمتی فورسز لڑائی جاری رکھنے کے لیے وادی کی تمام اسٹریٹجک پوزیشنوں پر موجود ہیں۔
طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پنجشیر کے حالات کے متعلق جانکاری دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور اس میں اپنی فتح کا اعلان کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details