اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسام ایئر پورٹ سے 300 مسافر کورونا وائرس ٹیسٹ سے بچنے کے لئے فرار - 300 passengers escape

آسام کے سلچر ایئر پورٹ سے 300 مسافرین کورونا وائرس ٹیسٹ سے بچنے کے لیے فرار ہوگئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ ان کے خلاف مجرمانہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

آسام ایر پورٹ سے 300 مسافر کورونا وائرس ٹسٹ سے بچنے فرار
آسام ایر پورٹ سے 300 مسافر کورونا وائرس ٹسٹ سے بچنے فرار

By

Published : Apr 22, 2021, 8:47 PM IST

آسام حکومت نے تمام مسافرین کے لیے یہ لازمی کیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ایک تیز اینٹیجن ٹیسٹ سے گزریں اگر یہ منفی آئے تب بھی ایک آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا جائے جس کی قیمت 500 روپئے ہوگی۔

کچہار ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت ستاون نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے 6 جہازوں کے ذریعہ 690 مسافرین یہاں پہنچے تھے۔ ان سب کو کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے ٹکول ماڈل ہسپتال پہنچنا تھا۔

آسام ایر پورٹ سے 300 مسافر کورونا وائرس ٹسٹ سے بچنے فرار

ان میں سے 300 افراد نے 500 روپیوں کی ادائیگی کے مسئلہ پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور فرار ہوگئے۔ عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہمارے پاس ان کی معلومات ہیں اور ہم انہیں تلاش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 189 مسافرین کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 6 مثبت پائے گئے جبکہ کئی مسافرین کو استثنی دیا گیا کیونکہ وہ پڑوسی ریاستوں میزورم ، منی پور ، تریپورہ جارہے تھے۔

آسام کی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا جو مسافرین بیرونی ریاستوں سے آرہے ہیں۔ انہیں لازمی 7 دن کے قرنطینہ سے گذرنا ہوگا۔ ریاست میں تاحال 2 لاکھ 29 ہزار 138 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1 ہزار 150 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details