نئی دہلی: بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن کے زیر اہتمام دودھ کی صنعت پر گریٹر نوئیڈا میں 12 ستمبر سے چار روزہ عالمی ڈیری کانفرنس ہونے جا رہا ہے۔ اس عالمی ڈیری کانفرنس میں دودھ کی پیداوار میں استعمال ہونے والی دنیا بھر کی جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آگاہی حاصل کے ساتھ ہی بھارت سے دودھ سے مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے امکانات تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔World Dairy Summit in Noida
ماہی پروری، لائیواسٹاک اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس کانفرنس میں 50 ممالک کے 300 غیر ملکی مندوبین سمیت 1500 مندوبین شرکت کریں گے۔ کسان، ڈیری کوآپریٹیو کے نمائندے اور ڈیری انڈسٹری سے متعلق تکنیکی ماہرین بھی اس میں شرکت کریں گے۔ غیر ملکی نمائندوں میں تقریباً 50 کسان شامل ہوں گے۔ اس کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ کانفرنس میں متعدد مرکزی وزراء اور کچھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے۔