محکمہ ریلوے نے اس حادثہ کی تصدیق کی اور کہا کہ کاکا پورہ پلوامہ میں ’’44 پوائنٹ‘ ‘کے قریب یہ واقع پیش آیا، محکمہ ریلوے کے مطابق اس نوجوان کی شناخت محمد اقبال ڈار ولد عبد المجید ڈار وایو کوکرناگ کے طور کی گئی ہے۔
پلوامہ: کاکاپورہ میں 30 سالہ مزدور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیر کے روز ایک 30 سالہ شخص جو آئرکن (IRCON) کمپنی کی جانب سے ریلوے میں بحیثیت مزدور کام کررہا تھا چلتی ہوئی ٹرین کے نیچے آگیا اور موقع پر ہی اس کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔
پلوامہ: کاکاپورہ میں 30 سالہ مزدور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
انہوں نے بتایا کہ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے اور طبی معائنہ کرکے آخری رسومات کے لئے نعش کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں ایک پولیس عہدیدار نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے ضمن میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے اور دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔