نئی دہلی: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹیریئس منگل سے شروع ہونے والے سرکاری دورے پر بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ جنوری 2022 میں اپنی دوسری میعاد کا آغاز کرنے کے بعد یہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا پہلا بھارت کا دورہ ہوگا۔ India Tour of UNSG
وزارت خارجہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ انتونیو گٹیریئس، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل 18 تا 20 اکتوبر 2022 تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ یہ یو این جی سی کا پہلا بھارت کا دورہ ہوگا، جب سے انہوں نے جنوری 2022 میں اپنی دوسری میعاد کا آغاز کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 01 سے 04 اکتوبر 2018 کو اپنی پہلی میعاد میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔
گٹیریئس اپنے دورہ بھارت کا آغاز ممبئی کے تاج محل پیلس ہوٹل میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کریں گے۔ اس کے علاوہ سکریٹری جنرل IIT ممبئی میں اس موضوع - "India@75: UN-India Partnership: Strengthening South-South Cooperation" پر ایک عوامی خطاب بھی کریں گے۔ 20 اکتوبر کو، گجرات (ایکتا نگر، کیواڑیہ) میں، گٹیریئس مشن لائف کے کتابچے، لوگو اور ٹیگ لائن کے اجراء میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ لائف مشن کا تصور پی ایم مودی نے نومبر 2021 میں گلاسگو میں COP26 کے دوران متعارف کرایا تھا۔