اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے کیراڈ پورہ علاقے میں ہوئے تشدد کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 28 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 50 سے زائد افراد کی شناخت کی، جس میں 28 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج فرانسک لیب کو بھیجا گیا ہے کیونکہ رات کے اندھیرے میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو کوالٹی اچھی نہیں ہے۔ اس میں تشدد کرنے والوں کا چہرہ صاف نہیں دکھائی دے رہا ہے۔
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع کیراڈ پورہ میں تشدد کے تین دن بعد اورنگ آباد کے پولس کمشنر نے کہا کہ تمام فسادیوں نے رات کے وقت تمام اسٹریٹ لائٹس کو توڑ دیا تھا جس کے وجہ سے راستے پر روشنی نہیں تھی، علاقے میں کنٹرول روم سے جڑے ہوئے کئی سارے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نامعلوم افراد نے توڑ دیے تھے۔ 23 مارچ رام نومی کے تہوار کے روز رات کے وقت راستے پر روشنی نہیں نہ ہونے کی وجہ سے تمام شرپسندوں کو سی سی ٹی وی میں قید کیا تھا لیکن روشنی زیادہ نہیں ہونے کی وجہ سے سی سی ٹی وی ویڈیو کی کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے یہ تمام فوٹیج فرانسک لیب کو بھیجی جا رہی ہے، جس کی بنیاد پر شرپسندوں کو پکڑا جا رہا ہے۔