اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھاگلپور: آثار قدیمہ کی باقیات دریافت - گواری ڈیہہ میں واقع آثارِ قدیمہ کے مقام کا دورہ

بھاگلپور کے نو گچھا کے قریب ملے آثارِ قدیمہ کے باقیات 26 ہزار سال پرانی تہذیب کی شناخت ہوئی ہے وزیر اعلٰی نتیش کمار نے اس علاقے کو فروغ دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھاگلپور میں 26 ہزار برس قبل آثار قدیمہ کی دریافت ہوئی

By

Published : Dec 21, 2020, 10:59 AM IST

وزیراعلٰی نتیش کمار نے بھاگلپور ضلع کے نوگچھیا ڈویژن کے تحت بیہہ سرکل کے گواری ڈیہہ میں واقع آثارِ قدیمہ کے مقام کا دورہ کیا۔

باقیات والے مقام کا معائنہ کرتے وزیر اعلی نتیش کمار

وزیراعلٰی نے اپنے دورہ کے دوران گواری ڈیہہ گاؤں میں ملے آثارِ قدیمہ کے باقیات کا قریب سے معائنہ کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر حقیقت میں یہ ایک تاریخی مقام ہے، اس دوران بہار ہیریٹیج ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وجئے کمار چودھری نے باقیات کے سے متعلق تفصیلات فراہم کی۔

بھاگلپور میں 26 ہزار برس قبل آثار قدیمہ کی باقیات دریافت ہوئی

غور طلب ہے کہ یہاں سے ملے باقیات، 'تامک پاشانک' ثقافتی کے ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلٰی نتیش کمار نے کوسی ندی کے بہاؤ کو ڈائریکٹ کرنے کی ہدایت دی تاکہ پورا علاقہ محفوظ ہو، انہوں نے کہا کہ کھدائی کے بعد یہاں کئی اور عجائب مل سکتے ہیں، اس سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ یہ علاقہ کہاں تک پھیلا ہوا ہے، یہاں سے ملے باقیات کا مطالبہ کرنے کے بعد اس علاقہ کو تاریخی مقام کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details