اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Jaishankar On 26/11 Attack ممبئی حملوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، جے شنکر

اقوام متحدہ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ہمیں مل کر یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم دہشت گردوں کو جوابدہ ٹھہرانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 26/11 کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔S Jaishankar on 26/11 attack

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 28, 2022, 7:18 PM IST

ممبئی:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ ممبئی میں 26/11 کے حملوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور یہ کہ 'صرف ممبئی پر حملہ نہیں تھا، یہ بین الاقوامی برادری پر حملہ تھا،' ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یہ باتیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو روزہ انسداد دہشت گردی میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔S Jaishankar on 26/11 attack

ممبئی حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ممبئی کے تاج ہوٹل پر 26/11 کے دلخراش دہشت گردانہ حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے اور یہ حملہ صرف ممبئی پر نہیں تھا بلکہ عالمی برادری پر حملہ تھا۔ اس حملے میں 18 پولیس اہلکار، تاج ہوٹل کے 12 ملازمین اور سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے۔ ہم ان کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔'

اقوام متحدہ کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ہمیں مل کر یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہم دہشت گردوں کو جوابدہ ٹھہرانے اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 26/11 کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details