اوریا: اتر پردیش کے اوریا ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کل رات آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایروکترا تھانہ علاقہ میں اومرین کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس دوران بس میں سوار 56 افراد میں سے 26 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو سی ایچ سی ایروکتر میں داخل کرایا۔ سات افراد کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے جہاں سے انہیں سیفئی ریفر کر دیا گیا۔ 26 injured in road accident at auraiya
بس ڈارئیور روی شنکر ترویدی نے بتایا کہ بس میں 56 افراد سوار تھے۔ جس میں ڈرائیور شمیم سمیت 26 افراد زخمی ہوئے۔ اس میں کاجل (23) بیٹی بلرام، بیبی سنگھ (45) بیوی بلرام، بلرام (50) ولد سالیگرام ساکنہ حضور پور بہرائچ، امریش (24) ولد بہادر ساکنہ نیپال، برج بہادر (58) ولد نیپال، لکشمی (24) بیٹی وجے پٹیل وڈودرا۔گجرات سمیت تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بس روپاڈیہا بہرائچ سے راجستھان کے جے پور جا رہی تھی۔