اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Explosive Material Recovered in Agra آگرہ میں پولیس نے 242 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا - پولیس نے 242 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا

آگرہ شہر کے کھیرا گڑھ تھانہ علاقے میں پولیس نے 421 ڈیٹونیٹرز اور 242 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ پولیس پوچھ گچھ میں تینوں ملزمان نے بتایا کہ وہ اس دھماکہ خیز مواد سے قریبی پہاڑیوں کو توڑتے تھے۔ وہ ٹوٹے ہوئے پتھر بیچ کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتے تھے۔

آگرہ میں پولیس نے 242 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا
آگرہ میں پولیس نے 242 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا

By

Published : Mar 22, 2023, 9:16 PM IST

آگرہ میں پولیس نے 242 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا

آگرہ: اتر پردیش کے آگرہشہر کے کھیرا گڑھ تھانہ علاقے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے تین افراد کو ممنوعہ بارودی مواد سمیت گرفتار کیا ہے۔ یہ مواد غیر قانونی کان کنی میں استعمال ہوتا ہے۔ پولیس نے تینوں افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ کھیرا گڑھ کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ بنٹو ولد عطار سنگھ کے گھر میں بڑی مقدار میں ممنوعہ دھماکہ خیز مواد رکھا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر حفاظتی طریقے اپناتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ ساتھ ہی بنٹو، کشن سنگھ اور پریم سنگھ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے 421 ڈیٹونیٹرز اور 242 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔ پولیس پوچھ گچھ میں تینوں ملزمان نے بتایا کہ وہ اس دھماکہ خیز مواد سے قریبی پہاڑیوں کو توڑتے تھے۔ وہ ٹوٹے ہوئے پتھر بیچ کر اپنے خاندان کا پیٹ پالتے تھے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ راجستھان کی سرحد سے متصل دیہاتوں میں غیر قانونی کان کنی اور بلاسٹنگ کے کیسز سامنے آتے رہتے ہیں۔ دھماکے کی وجہ سے راجستھان کی سرحد سے ملحقہ گاؤں کلہڑا میں مکانات کی دیواروں میں بھی دراڑیں پڑگئی ہیں۔ جس پولیس ٹیم نے یہ مواد برآمد کیا ہے، اس میں تھانہ انچارج کھیرا گڑھ راجیو کمار، ایس آئی راجیو کمار، ومل کمار، ہیڈ کانسٹیبل دھرمیندر کمار، راہل چودھری، انشول یادو، دیپک کمار، منو سنگھ اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پولیس ملزمان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزمان کو جیل بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ : کمرازی پورہ گاؤں میں دھماکہ خیز مواد برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details