کووڈ ویکسین کی 22 ممالک سے مانگ: ہرش وردھن - ویکسین کے مطالبے آئے
لوک سبھا میں جمعہ کے روز ایک سوال کے جواب میں، وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ' افغانستان، منگولیا، میانمار، عمان، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات سمیت 22 ممالک کی جانب سے بھارت میں تیار کی جانے والی ویکسین کے مطالبے آئے ہیں اور انہیں فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکومت نے لوک سبھا میں کہا ہے کہ لوگوں کو ملک میں کورونا کے خلاف تیزی سے ویکسین لگائے جارہے ہیں اور ان کی ضرورت کے مدنظر بھارت میں بنائے جانے والے کووڈ- 19 ویکسین کی فراہمی دوسرے ممالک کو بھی کی جارہی ہے۔
لوک سبھا میں جمعہ کے روز ایک ضمنی سوال کے جواب میں، وزیر صحت ہرش وردھن نے کہا کہ' افغانستان، منگولیا، میانمار، عمان، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات سمیت 22 ممالک کے کووڈ کے خلاف بھارت میں تیار کی جانے والی ویکسین کے مطالبے آئے ہیں اور اسے فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' ملک میں مزید سات ویکسین تیار کی جارہی ہیں جن میں سے تین آخری مرحلے میں ہیں اور دو دوسرے مرحلے میں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ویکسین سب کو دی جارہی ہے، تو انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگوں کو تیزی سے ٹیکے لگائے جارہے ہیں اور جب کورونا واریئرس کی ٹیکہ کاری کا کام مکمل ہوجائے گا ، تب یہ ویکسین 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ماہرین کا قومی گروپ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ویکسین کو کب اور کسے لگایا جائے اور اس کی پالیسی کیا ہوگی۔ یہ گروپ وزیر اعظم نریندر مودی نے اگست میں تشکیل دی تھی اور یہ گروپ فیصلہ کرتا ہے کہ کب ، کس کو اور کتنے لوگوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔
یو این آئی